پاکستان اور بیلا روس کا دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

نتیجہ خیز اور با مقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی بھارت کی ذمہ داری ہے،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 27 جولائی 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان اور بیلا روس نے دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان بیلارس کے مابین سیاسی مشاورت کے پانچویں دور کا انعقاد ہوا،پاک بیلا رس سیاسی مشاورت کے کے پانچویں دور کا انعقاد منسک میں ہوا،پاکستان کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یورپ ڈاکر محمد طارق نے کی،بیلا رس کی قیادت نائب وزیر خارجہ نکولائی بوریسیوچ نے کی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بیلارس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان اور اسلام آباد میں بیلا رشین سفیر بھی مشاورت میں شریک ہوئے ،فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا،ایڈیشنل سیکرٹری نے کوویڈ 19 وبا کے باوجود اپنے استقبال پر بیلا رس حکومت کا شکریہ ادا کیا،فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کیفروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایدیشنل سیکرٹری نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر بیلارس حکومت کا اعتماد میں لیا،انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوشیشوں ک اجاگر کیا،ایڈیشنل سیکرٹری نے مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی پائمالیوں کو اجاگر کیا،انہوں نے زور دیا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ و غیرقانونی اقدامات نے ماحول خراب کر دیا ہے،اب نتیجہ خیز اور با مقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی بھارت کی ذمہ داری ہے،ایڈیشنل سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں