اسحق ڈاروغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پرسماعت ملتوی

بدھ 28 جولائی 2021 21:24

اسحق ڈاروغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پرسماعت ملتوی
اسلام آباد۔28جولائی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28 جولائی 2021ء ) :احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نےاسحق ڈاروغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پردلائل کیلئے مہلت کی استدعا پرسماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئےاور کہاکہ شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں پہلے ہی مسترد ہو چکی ہیں،اس موقع پر شریک ملزمان کے وکلاءنے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی جس پرعدالت نے سماعت 25اگست تک کیلئےملتوی کر دی۔واضع رہے کہ شریک ملزمان منصور رضا اور نعیم محمود نے دوبارہ بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں