حکومت کا352 ارب روپے کی ویکسین خریدنے کا اعلان

دسمبر 2021تک ملک کی ساڑھے 8کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف مقرر ا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ریلیف پیکج کی 352 ارب روپے بقایا رقم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 23:38

حکومت کا352 ارب روپے کی ویکسین خریدنے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28جولائی 2021) دسمبر 2021تک ملک کی 8.5کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف حاصل کرنے کی کوششیں ، حکومت نے352 ارب روپے کی بھاری رقم سے ویکسین خریدنے کا اعلان کر دیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ریلیف پیکج کی 352 ارب روپے بقایا رقم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔

اجلاس میں کرونا اقتصادی ریلیف پیکج کی غیر استعمال شدہ 352 ارب روپے کی سمری پر بھی غور کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیکج کی بقیہ رقم کو کرونا ریلیف کے کاموں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں اس فنڈز سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے دسمبر 2021تک ملک کی ساڑھے 8کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں وزیر تجارت کو مختلف ہدایات کیں، جن میں اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر مزید اقدامات کرنے، غیرملکی سرمایہ کاری سمیت برآمدی شعبے پر توجہ شامل تھی۔شوکت ترین نے ہدایت کی کہ آئندہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی کا فریم ورک پیش کیا جائے۔اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی کی کپاس کی امدادی قیمت کےتعین کی سمری پر غور کرنے کے لیے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اور کپاس کی امدادی قیمت کےحوالےمزیدمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں