وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفٰی دینے کا فیصلہ

استعفیٰ دینے کا فیصلہ وزیراعظم آفس میں ایک شخصیت سے اختلاف کے باعث کیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جولائی 2021 11:08

وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفٰی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2021ء) : وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس میں ایک بااثر شخصیت کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں۔ وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے پیغام بھیجا، ذ رائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں