افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 20 وزراء پیدائشی پاکستانی نکلے

اشرف غنی کابینہ کے 20 وزرا پاکستان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ، افغانستان کے ایک ہزاراہم عہدوں پر فائز افراد پاکستان سے تعلیم یافتہ ہیں۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 29 جولائی 2021 13:55

افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 20 وزراء پیدائشی پاکستانی نکلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 20 وزراء پیدائشی پاکستانی نکلے ، افغانستان کے ایک ہزار اہم عہدوں پر فائز افراد کے پاکستان سے تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی کابینہ کے 20 وزراپاکستان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ، اس کے علاوہ افغانستان کے ایک ہزار اہم عہدوں پر فائز افراد پاکستان سے تعلیم یافتہ ہیں ، افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے کھڑا کیا ، افغان کیمپس میں پاکستانی کوچز انضمام الحق اورراشد لطیف نے تربیت دی، تاہم افغانستان خود مختار ریاست ہے افغانوں نے خود سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

دوسری طرف پاک افغان یوتھ فورم کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان نے بہت کم وقت میں ترقی کی کیونکہ جہاں افغان ٹیم اب ہے اس مقام تک پہنچنے میں دوسرے ممالک نے 70 سال لگائے، اس کی وجہ افغان مہاجرین کا پاکستان میں قائم کیمپوں میں کرکٹ کا سیکھنا ہے، افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حالیہ بیانات میں افغان رہنماؤں نے پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا حالانکہ پاکستان نے امریکہ اور پھر افغانستان سے مذاکرات کے لیے طالبان کو قائل کرنے کی جدوجہد کی، خطے کا کوئی اور ملک پاکستان کی کوششوں سے برابری کا دعویدار نہیں ہو سکتا اور اس کی تائید امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادار ے کنٹرول کرتے ہیں اور بد قسمتی سے یہ سراسر بھارت کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے ، ہمیشہ سے میرا یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی ہے اور پچھلے تین سالوں سے حکومت میں رہ کر میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں جبکہ حکومت کو اس مؤقف پر عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں