جنوبی افریقن جنرل روڈ زانی مپھوانیا کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے دورے سے بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، ترجمان پاک بحریہ

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

جنوبی افریقن جنرل روڈ زانی مپھوانیا کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس جنرل روڈزانی مپھوانیا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں