کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرمورخہ 12ستمبر 2021کو منعقد ہونگے

تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان7اگست 2021تک اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیں ، اعلامیہ

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرمورخہ 12ستمبر 2021کو منعقد ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ الیکشن پروگرام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرمورخہ 12ستمبر 2021کو منعقد ہونگے ۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گزارش کی کہ وہ7اگست 2021تک اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیں اس ضمن میں پارٹی سربراہ خودیاسربراہ کی جانب سے مقرر کردہ کو ئی مجاز نمائندہ ٹکٹ جاری کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی سربراہ کی طرف سے ایسے مجازنمائندگان جو پارٹی ٹکٹ جاری کر سکتے ہیں ان کے نام ،ولدیت ،پارٹی عہدہ اور نمونہ دستحط چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 7اگست2021تک ارسال کرد یں تاکہ 13اگست2021 کو پارٹی ٹکٹ کے مطابق ریٹرننگ آفیسران امیدوراں کو پارٹی نشانات آلاٹ کر سکیں۔شدید بارشوں سے وفاقی دارالحکومت میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں