ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت چار اگست تک ملتوی

جمعرات 29 جولائی 2021 18:21

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت چار اگست تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت چار اگست تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آیون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور عثمان غنی چیمہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ،مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جگہ ان کے معاون وکیل اور کیپٹن صفدرعدالت پیش ہوئے اور مریم نواز کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایاکہ درخواست کے ساتھ رپورٹس بھی نہیں، مریم نواز کو کرونا پازیٹیو ہے اور وہ کورنٹائن ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکیں، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 4اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں