وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین عہدے سے مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا، وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 29 جولائی 2021 22:59

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین عہدے سے مستعفی ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) ن وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین عہدے سے مستعفی، ڈاکٹر عشرت حسین کی جانب سے استعفی دیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین پاکستانی بینکر اور ماہر اقتصادیات ہیں۔ وہ 1999ء سے 2006ء تک گورنر بینک دولت پاکستان بھی رہ چکے ہیں- وہ عمران خان کی کابینہ میں مشیرِ ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کی خدمات سر انجام دے رہے تھے- کچھ عرصہ سرکاری اعداد و شمار کے متعلق تنازعات کو دور کرنے کیلئے، ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ایک سمری بھیجی تھی، جس میں ان سے ملک کے ادارۂ شماریات میں چیف ماہر شماریات کے تقرر کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عہدہ گزشتہ چار سال سے خالی ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کی زیر قیادت کمیٹی نے تین امیدواروں سے انٹرویو لیے تھے اور سمری وزیراعظم کے بھیج دی تھی۔ سیکریٹری پلاننگ حامد یعقوب نے تصدیق کی تھی کہ امیدواروں کی فہرست طے ہو چکی ہے اور منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی جا چکی ہے۔ 2011ء میں خود مختاری ملنے کے بعد سے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (شماریات بیورو) کی حالت افسوس ناک تھی کیونکہ گزشتہ 9؍ برسوں میں ادارے کے قوائد طے نہیں کیے جا سکے اور اب افسران بیس گریڈ تک پہنچتے تو پھنس کر رہ جاتے۔

ادارے کے ارکان کے عہدے بھی خالی ہیں۔ ممبر سپورٹ سروسز اور ریسورس مینجمنٹ کے ارکان کے عہدوں کو پر کرنے کیلئے کوئی اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا کیونکہ مسٹر سرور گونل کو عہدے میں توسیع دلوانے کیلئے لابنگ کی جا رہی ہے۔ قانون کے مطابق اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت چیف ماہر شماریات کے تقرر تک توسیع نہیں دی جا سکتی۔ ممبر اکنامک شماریات کا عہدہ بھی خالی ہے۔ اعجاز واسطی ممبر نیشنل اکائونٹس ہیں لیکن وہ کبھی سرکاری اعداد و شمار کا دفاع کرنے کیلئے سامنے نہیں آئے۔ چیف ماہر شماریات کا عہدہ 4؍ جولائی 2017ء سے خالی ہے جب مسٹر آصف باجوہ کا 65؍ سال کی عمر کو پہنچے۔ حکومت نے انہیں ادارے میں مردم شماری کیلئے بحیثیت مشیر مقرر کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں