حکومت کا موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ

اب موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی لگائی جائے گئی، حکومت نے موڈرنا ویکسین لگانے کی پالیسی میں تبدیلی کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 29 جولائی 2021 23:20

حکومت کا موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) اب موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی لگائی جائے گئی، حکومت نے موڈرنا ویکسین لگانے کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق موڈرنا کورونا ویکسین لگانے کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ ،حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،این سی او سی نے موڈرناکورونا ویکسین پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق 31 جولائی کے بعدموڈرنا ویکسین عام شہریوں کیلئے دستیاب ہو گی ،کورونا ویکسین عام شہریوں کیلئے ملک بھر میں دستیاب ہو گی ۔ ذرائع کامزید کہناہے کہ موڈرنا کمزور قوت مدافعت اوردائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جا رہی ہے ،پاکستان میں موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانیوالے افراد کو لگائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

موڈرنا کورونا ویکسین یورپ امریکا خلیج سمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے- اس سے قبل وفاقی وزیر اس عمر نے اعلان کیا تھا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی- جبکہ چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز بھیجے گا، امریکی اقدام پاکستان کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ریلیف دینے کی کڑی کا حصہ ہے، کورونا وباء کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی تیس لاکھ ڈوز بھیجے گا، موڈرنا ویکسین کی نئی کھیپ ویکسین مہم کو تقویت دے گی، امریکی اقدام پاکستان کو جاری کورونا ریلیف دینے کی کڑی کا حصہ ہے، کورونا وباء کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری رہے گا۔ دوسری جانب عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے ذریعے کورونا وائرس کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں داخل اور انتقال کر جانے والوں میں لگ بھگ سب وہی افراد شامل ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، برطانیہ اور اسرائیل سے حاصل کردہ حقیقی دنیا کے اعدادوشمار سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ویکسینیشن سے بیماری کے بدترین اثرات سے تحفظ ملتا ہے، بریک تھرو کیسز (یعنی ویکسنیشن کے بعد بیمار ہونے والے افراد کے لیے استعمال ہونے اصطلاح) کی شرح مجموعی کیسز میں بہت کم ہے۔

امریکی کے اہم ترین وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے بتایا کہ جب آپ بریک تھرو کیسز کے بارے میں سنتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ویکسین ناکارہ ہورہی ہے۔ رواں ہفتے تشویش میں مبتلا امریکی سینیٹ کے پینل کو ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے بتایا کہ ویکسینز کام کررہی ہیں وہ بھی اس وقت جب کورونا کی بہت زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں