اسلام آباد کے تھانہ جات میں مزید جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے اندرونی نگرانی کے عمل کو مربوط اور شفاف بنانے کیلئے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

جمعہ 30 جولائی 2021 11:55

اسلام آباد کے تھانہ جات میں مزید جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے اندرونی نگرانی کے عمل کو مربوط اور شفاف بنانے کیلئے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تھانہ جات میں حوالات،محرر اور ایس ایچ اوز کے دفاتر کی براہ راست نگرانی سنٹرل پولیس آفس،ڈی آئی جی آپریشنز آفس، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے کی جائے گی ، نگرانی کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ بھی کی جا ئے گی ان اقدامات سے تھانے کی سطح پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات میںکمی اور انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ مدد ملے گی پولیس اسٹیشنز میں نصب کیمرے براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز آفس اور سیف سٹی مانیٹرنگ روم سے منسلک ہوں گے جبکہ سنٹرل پولیس آفس کو بھی اس نظام تک رسائی حاصل ہو گی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تھانہ جات میں کیمروں کی تنصیب سے پولیس کے روئیے اورعوام کی بروقت مدد سمیت تھانہ جات کے اندر ہر فعل پر نظر رکھی جائے گی اور ان اقدامات سے تھانے کی سطح پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات اور لاک اپ میں مبینہ پولیس تشدد کا خاتمہ ہوگا،انکی شفاف مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو سہولیات اور انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تھانوں میںسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے اقدامات کا مقصد بھی عام آدمی کی عزت نفس کا خیال رکھنا اور انہیں تھانوں میں بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں