بحرینی قیادت سے مل کر اندازہ ہوا یہاں پاکستان کے لیے نیک خواہشات ہیں، شاہ محمود قریشی

بحرین پاکستان سے مزید مین پاور کی خواہش رکھتا ہے، دورہ بحرین میں خطے، مشرق وسطی، افغانستان پر بات ہوئی، وزیر خارجہ

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

بحرینی قیادت سے مل کر اندازہ ہوا یہاں پاکستان کے لیے نیک خواہشات ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بحرینی قیادت سے مل کر اندازہ ہوا یہاں پاکستان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

(جاری ہے)

دورہ بحرین سے وطن واپسی پر ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہا کہ جوائنٹ منسٹیریل کمیشن کی دوسری نشست میں پاکستان کی سربراہی کی، بحرین کے وزیرخارجہ کے ساتھ معاہدوں کا جائزہ لیا، بحرین سے باہمی اشتراک کے مختلف معاملات پر بات ہوئی اورحکمت عملی مرتب کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، بحرین پاکستان سے مزید مین پاور کی خواہش رکھتا ہے، دورہ بحرین میں خطے، مشرق وسطی، افغانستان پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فیٹف اور کشمیر پرحمایت کرنے پر بحرین کے شکر گزار ہیں، روشن ڈیجیٹل پاکستان اسکیم کو بحرین میں سراہا گیا، بحرین کے وزیرخارجہ سے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں