اردن کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

اردن کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) اردن کے سفیر ابراہیم المدنی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اردن کے سفیر ابراہیم المدنی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں