کابل انتظامیہ کے پاکستان پر الزامات بلا جواز ہیں

ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب بھی افغانستان میں ہماری حکومت ہو گی اس وقت ہم عملی طور پر ثابت کریں گے۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 جولائی 2021 12:11

کابل انتظامیہ کے پاکستان پر الزامات بلا جواز ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جولائی 2021ء) : ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل انتظامیہ کے پاکستان پر الزامات بلا جواز ہیں۔ جنگ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل انتظامیہ کے پاکستان پر الزامات بلا جواز ہیں۔ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں۔افغان فورسز کے اہلکار رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ بے بنیاد ہے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے پیچھے کوئی ملک شرارت کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب بھی افغانستان میں ہماری حکومت ہو گی اس وقت ہم عملی طور پر ثابت کریں گے۔

(جاری ہے)

اب بھی جو علاقے میں ہمارے کنٹرول میں ہیں وہاں کسی کو دوسرے ملک کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

بھارت کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ہم چاہتے ہیں کہ آزادی کے بعد افغانستان کی تعمیر نو پر توجہ دیں۔دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور امن کے قیام پر توجہ دیں،ہم کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔یہ غلط ہے کہ افغانتسان میں ایسا ہوگا ویسا ہو گا۔ایسا کہنے والے نہیں چاہتے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

جب کابل ایڈمنسٹریشن کو شکست ہوتی ہے تو وہ پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے۔افغانستان میں کامیابی افغان عوام کی ہے ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں۔دوسری جانب افغان صدر کے ترجمان وحید عمر نے طالبان کی جانب سے اشرف غنی کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر کہا ہے کہ حکومت پہلے خون خرابے کا خاتمہ چاہتی ہے اس کے بعد تمام مسائل مذکرات کی میزپر زیربحث لائے جاسکتے ہیں. اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی طرح کے سنجیدہ مذاکرات سے پہلے ملک میں خون خرابہ اور افغان عوام کی ہلاکتیں روکنے پر زور دیں گے پہلی چیز یہ ہے کہ افغانستان کے عوام موجودہ خوف و ہراس کا خاتمہ چاہتے ہیں ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ لڑائی ختم کریں اور تمام مسائل پر بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں حکومت تبدیل کرنا ایک آسان کام ہے لوگ ایک دن میں ووٹ ڈال کر نئی حکومت منتخب کر سکتے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں