سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ہفتہ 31 جولائی 2021 21:31

سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس فائزعیسی کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں