ایک ماہ کیلئے صدر کی ترتیب وار ذمہ داری سنبھالنے پر بھارت کو جموں وکشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی قانونی ذمہ داری یاد کرائینگے،پاکستان

ہمیں امید ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لئے وضع کردہ متعلقہ قاعدہ واقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا ،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

ایک ماہ کیلئے صدر کی ترتیب وار ذمہ داری سنبھالنے پر بھارت کو جموں وکشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی قانونی ذمہ داری یاد کرائینگے،پاکستان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے اپنا نام آنے پر ہر رکن ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ترتیب وار چلنے والے ایک نظام کے مطابق باری باری ایک ماہ کے لئے انجام دیتا ہے۔ بھارت کے ایک ماہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو۔

این۔ ایس۔

(جاری ہے)

سی)کی صدارت سنبھالے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سلامتی کونسل کے صدرکی ذمہ داری اجلاس کا انتظام وانصرام کرنا ہوتا ہے اوروہ قواعدوضوابط کے مطابق اسے چلانے کا پابند ہوتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لئے وضع کردہ متعلقہ قاعدہ واقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا ۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت کے یہ ذمہ داری سنبھالنے پر ہم اسے جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اس کی قانونی ذمہ داری ایک بار پھر یاد کرائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں