پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ،نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:02

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ،نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اس کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ کی رات 12 بجے سے ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں