وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون پر عوامی مسائل سُنیں گے

وزیر اعظم عمران خان ’آپ کا وزیر اعظم ، آپ کے ساتھ‘ پروگرام کے تحت ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 اگست 2021 11:16

وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون پر عوامی مسائل سُنیں گے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 01 اگست 2021ء ) وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون پر عوامی مسائل سُنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ’آپ کا وزیر اعظم ، آپ کے ساتھ‘ پروگرام کے تحت ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا ، عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کی سرکاری قیمتوں کو یقینی نہ بنانے والے افسران کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے ، اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منافع خورمافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، خسروبختیار، فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اس لیے اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جائے، منافع خوروں اور مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے جب کہ قیمتوں سے متعلق غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون پر عوامی مسائل سُنیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں