عوام سے براہ راست گفتگو، شہری نے وزیراعظم سے نور مقدم قتل کیس پر سوال پوچھ لیا

نورمقدم کیس کو پہلے دن سے خود دیکھ رہا ہوں، کیس کی تمام تفصیلات لی ہیں ، نور مقدم قتل کیس میں کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 اگست 2021 15:53

عوام سے براہ راست گفتگو، شہری نے وزیراعظم سے نور مقدم قتل کیس پر سوال پوچھ لیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اگست 2021ء ) عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران شہری نے وزیراعظم سے نور مقدم قتل کیس پر سوال پوچھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل سننے کے لیے کی جانے والی براست گفتگو میں ایک شہری نے ان سے نور مقدم قتل کیس سے متعلق سوال کیا ، جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے خود دیکھ رہا ہوں ، نورمقدم کیس کی تمام تفصیلات لی ہیں ، نورمقدم کا قاتل کسی طور پر بچے گا نہیں ، کیوں کہ اس کیس سے سب کو ایک صدمہ لگا ہے ، کیس میں کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا ، خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں اور قتل میں ملوث ظاہر جعفر نامی شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آئے نور مقدم قتل کیس میں قتل کے روز مقتولہ کی طرف سے اپنے خاندان کے ساتھ رابطے کا انکشاف ہوگیا ، میڈیا رپورٹ میں نورمقدم کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نور مقدم کی طرف سے کے روز خاندان کے ساتھ رابطہ کیا گیا ، اس دوران مقتولہ نے اپنے گھر والوں کو متنبہ کیا کہ اگر مجھے زندہ دیکھنا ہے تو تلاش نہ کرنا اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا رابطہ کرنا ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر پہلے بھی کئی بار نور مقدم کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی وجہ سے وہ پچھلے دو سال سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی اس کے علاوہ ملزم ظاہر جعفر کو نور مقدم کا مذہبی رجحان بھی پسند نہیں تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں