آئندہ 2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم

ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا، ملک کی معیشت ٹریک پر آ گئی، اب آئندہ 2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم عمران خان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 1 اگست 2021 20:29

آئندہ  2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، یکم اگست 2021) ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا، ملک کی معیشت ٹریک پر آ گئی، اب آئندہ 2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم عمران خان کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا۔

”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں کھیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بارے میں بہتر جانتا تھا، کرکٹ، ہاکی، سکواش کا عروج دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے جنہوں نے ادارے تباہ کئے، انہوں نے نیب میں اپنے من پسند افراد بٹھا کر اسے تباہ کیا لیکن ہمارے دور میں نیب نے پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا حالانکہ وہی قانون ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں میں ہم دنیا سے مقابلہ کر رہے تھے، دنیا اپنے جدید ذرائع سے آگے بڑھ رہے ہے، ہمارا مسئلہ کھیلوں کے ادارے نہ بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواش میں جان شیر اور جہانگیر خان کے جانے کے بعد یہ کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ ہم نے سکواش کا ادارہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے ادارے بنانے ہیں، پروفیشنلز لے کر آنے ہیں، آخری دو سال میں اس پر بھرپور توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم بہتر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا دیا، ہم نے یونین کونسل کی سطح تک میدان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم آہستہ آہستہ سسٹم ٹھیک کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہروں کو پھیلنے نہیں دیں گے ، شہر اوپر جائیں گے ۔’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں ، جو بنے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی سٹی کا مقصد راوی کو بچانا اور نیا شہر بسانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کا سوچا ہوا تھا لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہیوزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹینکر مافیا آ جائے گا کیوں کہ لاہور کا انی نیچے جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں