نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا

پیر 2 اگست 2021 18:17

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر کہاں ہی اور عدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتا ہی جس پر ملزم نے کہا کہ میرے وکیل بات کرینگے۔عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 16اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں