الیکشن آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہوگا حکومت انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں ،شیری رحمن

انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا،حکومت عام انتخابات کو ابھی سے متنازعہ بنا رہی رہے، بیان

پیر 2 اگست 2021 18:17

الیکشن آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہوگا حکومت انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں ،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن آرڈیننس کی مدت میں مزید 120دن کی توسیع کی تیاری کر رہی ہے،الیکشن آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہوگا حکومت انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں ، انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا،حکومت عام انتخابات کو ابھی سے متنازعہ بنا رہی رہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے الیکشن آرڈیننس میں توسیع کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن آرڈیننس کی مدت اگلے ماہ ختم ہونے جا رہی ہے،حکومت آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں پر انتخابی اصلاحات میں تاخیر کا الزام لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف صدارتی آرڈیننس میں توسیع کی منصوباندی بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہوگا یہ حکومت انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔شیری رحمن نے کہا کہ حکومت صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی کے اب تک کتنے اجلاس بلائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عام انتخابات کو ابھی سے متنازعہ بنا رہی رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں