ایف آئی اے کا مردان میں چھاپہ،بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی

پیر 2 اگست 2021 23:05

ایف آئی اے کا مردان میں چھاپہ،بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) وفاقی تحقیقاتی اداری( ایف آئی اے )نے مردان میں چھاپہ مار کربھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2کامیاب چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

جن میں تخت بھائج میں اشرف خان کی دکان اشرف خان پرائز بانڈ پر چھاپہ کے دوران 13ہزار 250 سعودی ریال، 300 درہم، 5لاکھ50ہزار پاکستانی روپے، 200 روپے مالیت کے 255پرائز بانڈ، 100 روپے مالیت کے 380 پرائز بانڈ، 1500 روپے مالیت کے 50پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے۔مردان میں ایک اور کارروائی میں دائود خان سے 115 عمانی ریال برآمد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں