حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے غریبوں پر پٹرول بم گرایا،بلاول بھٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید اسکا متحمل نہیں ہوسکتا،چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 2 اگست 2021 23:05

حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے غریبوں پر پٹرول بم گرایا،بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پئٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیئے پئٹرول بم کا سہارا لیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پئٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ پی پی پی چیئرمین نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پئٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پئٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں