وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)ہوگا

منگل 3 اگست 2021 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کلبدھ کو ہوگا ۔وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔وزیراعظم ہاوس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔کابینہ کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹائے جانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کرے گی ۔آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں