غیر ملکی کمپنی نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے الزامات مستردکردئیے، علی زیدی

کرپٹ کارٹونوں نے شریف خاندان کو بچانے کیلئے پاکستان کی بدنامی کی،وفاقی وزیر کی لیگی رہنمائوں پر تنقید

منگل 3 اگست 2021 00:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس کمپنی ایگزون موبل نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے ہیں۔منگل کو ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے خط پر ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم ہائوس کو بھیج دیا ہے اور خاقان اور مفتاح کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات سے متعلق ان کے خط پر ایگزون موبل نے نہ صرف فضول باتوں کی تردید کی ہے بلکہ شکایت بھی درج کرائی ہے، ایگزون موبل نے واضح کیاہے کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔انہوں نے نے لیگی رہنماں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے ان کرپٹ کارٹونوں پر بوکھلاہٹ سوار ہے، ان کے بیانات نے پاکستان کے عالمی تاثر کو نقصان پہنچایا ہے، وقت آگیا ہے کہ یہ اہم سوالات پوچھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ کارٹونوں نے شریف خاندان کو بچانے کے لیے پاکستان کی بدنامی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں