شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کی ناکامی کے حوالے سے شہباز شریف کے بیان کو مسترد کر دیا
2018 انتخابات میں ہماری شکست میں نہ ن لیگ کی غلطی تھی اور نہ ہی نواز شریف کی نا اہلی، جب فیصلے بند کمروں میں ہوں تو ہم اور عوام کچھ نہیں کر سکتے، سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی
دانش احمد انصاری پیر 2 اگست 2021 23:28
(جاری ہے)
جب فیصلے بند کمروں میں ہوں تو ہم اور عوام کچھ نہیں کر سکتے- شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک طے شدہ معاملہ تھا،سیاسی جماعت کی الیکشن میں غلطیاں نہیں ہوتیں،ہم الیکشن میں گئے اور جوکچھ الیکشن میں ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کی بہترین حکومت 2013 سے 2018 کی تھی، اگرانصاف کے دوہرے معیارہوں گے تو اس میں ن لیگ اورنوازشریف کی کیا غلطی ہے؟ شہبازشریف نوازشریف کے ساتھ کھڑے تھے اورکھڑے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوکچھ 2018 کے الیکشن میں ہوا اس کی حقیقت سامنے آنی چاہیے، سیاست میں مفاہمت یا مزاحمت نہیں ہوتی، سیاست میں اصول ہوتے ہیں،ن لیگ میں کوئی سخت یا نرم بیانیہ نہیں،ملک کوآئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جس میں حقائق کوسامنے لایا جائے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اگر 2018 کے انتخابات سے قبل مشاورت کے بعد صحیح حکمت عملی بناتے تو نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن جاتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے راز سینے میں دفن ہیں،ہم فرشتے نہیں نواز شریف سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہوں گی۔وہ انسان ہیں آدمی جذبات میں آکر بات کر دیتا ہے۔آگے بڑھیں اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس کے باوجود ملک کے حالات اتنے خراب ہیں۔ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی اس کا 30واں حصہ کسی اور کو ملا ہوتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔موجودہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار ملک کے وازیراعظم ہوتے،انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ڈی ایم بنی تو میں جیل میں تھا اور جب تقسیم ہوئی تب بھی میں جیل میں تھا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق ..
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کوطلب
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا