وفاقی وزیر امور عمر ایوب سے نائب صدر ورلڈ بینک ہارٹ وِگ شیفرکی ملاقات،حکومت کی معاشی ،اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا

پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری اور اس کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں،ڈیجیٹلائزیشن دور دراز علاقوں میں معاشی مواقع اور روزگار بڑھانے میں مدد دیگی،وفاقی وزیر اقتصادی امور

منگل 3 اگست 2021 17:01

وفاقی وزیر امور عمر ایوب سے نائب صدر ورلڈ بینک ہارٹ وِگ شیفرکی ملاقات،حکومت کی معاشی ،اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری اور اس کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں،ڈیجیٹلائزیشن دور دراز علاقوں میں معاشی مواقع اور روزگار بڑھانے میں مدد دے گی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ورلڈ بینک کے نائب صدر ہارٹ وِگ شیفرنے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نائب صدر ورلڈ بینک ہارٹ وِگ شیفر نے حکومت کی معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے خیبر پختونخوا میں دیہی سڑکوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن دور دراز علاقوں میں معاشی مواقع اور روزگار بڑھانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری اور اس کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کے پی کے ضم شدہ علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کی بھی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کیلئے کولڈ سٹوریج بنانے ،ویلیو ایڈیشن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں