کرونا وائرس کی چوتھی لہر ،ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز، وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پابندیاں 3اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہیں گی،مارکیٹیں 8بجے بند ، ہفتہ اور اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیوں ، کاروبار پر پابندی ہوگی

منگل 3 اگست 2021 17:01

کرونا وائرس کی چوتھی لہر ،ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز، وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسزپر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے کیسز بڑھنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پابندیوں کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ انڈور ڈائننگ مکمل بند، آئوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا،مارکیٹوں کے اوقات کاررات 10کی بجائی8تک ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی ، ہفتہ اور اتوار تمام کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی اور تمام کاروبار بند رہے گا،میڈیکل سٹور،پٹرول پمپ،تندوراور بیکریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات ،سینماء گھروں، جم اور انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی،تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرسکتا ہے،8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہو گی،آگوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد ایس او پیز کے ساتھ شرکت کر سکیں گے،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا،پابندیوں کااطلاق پورے اسلام آباد میں ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر کی داخلہ اور خارجی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے 50فیصد کم رکھی جائے گی۔نوٹیفکیشن کا اطلاق 3 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں