عرب پارلیمانٹ کے وفد کا پاکستان آرڈیننس واہ کینٹ کا دورہ

پارلیمانی وفد کو دفاعی آلات اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا

منگل 3 اگست 2021 19:17

عرب پارلیمانٹ کے وفد کا پاکستان آرڈیننس واہ کینٹ کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبد الرحمن العسومی اور وفد نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

عرب پارلیمنٹ کے وفد کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اعلیٰ حکام نے ادارے کے کام ،طریقہ کار اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ادارے کی طرف سے بنائے جانے والے دفاعی پیداوارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پارلیمانی وفد کو ادارے کی طرف سے بنائے جانے والے دفاعی آلات اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔

عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبد الرحمن العسومی نے ادارے کی خدمات کو سراہا۔ عرب پارلیمنٹ کے وفد کو متعلقہ حکام نے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں