لاپتہ شہری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ آئی جی اور ایس ایچ او کو طلب کرلیا

منگل 3 اگست 2021 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے لاپتہ شہری خبیب ریاض کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد سے 13 اگست کو جواب طلب کر لیا۔لاپتہ شہری خبیب ریاض کی اہلیہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔تھی درخواست گزار کے مطابق۔

(جاری ہے)

خبیب ریاض 21جولائی کو آبائی شہر خوشاب کے لیے روانہ ہوئے دو تین گھنٹے گزرنے کے بعد جب کال کی تو نمبر مسلسل بند ملاخبیب ریاض کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ رمنا اور خوشاب کے تھانہ میں درج کرانے کی کوشش کی درخواست گزار کے مطابق میرے شوہر مذہبی رجحان رکھتے ہیں اور پراپرٹی کے کام سے منسلک ہیں ،عدالت نے ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کر دئیے کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں