عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، شرم آنی چاہیے،مریم اورنگزیب

ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن سے بھرپور عوام دشمن حکومت کو مدینہ کی ریاست سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں،ترجمان مسلم لیگ (ن)

بدھ 4 اگست 2021 00:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے،صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کو بے روزگار کرنا ہوتا ہے ،صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کی دوائیں مہنگی کرنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ کو (ن)لیگ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔مریم اورنگز یب نے کہا کہ اے ٹیم اور مافیا سے خرچ چلانے والا بڑے بڑے ڈاکوئوں کے بارے میں سوچتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن سے بھرپور عوام دشمن حکومت کو مدینہ کی ریاست سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں، شرم آنی چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے آٹا چینی بجلی گیس چھیننے اور مہنگا کرنے کے ایجنڈے کو جہاد کا نام دیتے ہیں آپ کو شرم آنی چاہیے، عوام سے ان کی روٹی اور دوائی چھین لینے کو جہاد کہہ رہے ہیں شرم آنی چاہئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں