حکومت غریب کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کریگی،شوکت ترین

زرعی شعبے میں پیداوار اور آمدن بڑھانے کے پہلو پر خصوصی توجہ ہے،وزیر خزانہ کا یوریا کھاد کی دستیابی اور ذخائر بارے اجلاس سے خطاب

بدھ 4 اگست 2021 00:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت غریب کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کریگی،زرعی شعبے میں پیداوار اور آمدن بڑھانے کے پہلو پر خصوصی توجہ ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں یوریا کھاد کی دستیابی اور ذخائر بارے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر انرجی حماد اظہر، مشیر خزانہ اور مشیر فوڈ سکیورٹی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

سیکرٹری صنعت کی یوریا کھاد نے پروڈکشن اور ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ کی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں پیداوار اور آمدن بڑھانے کے پہلو پر خصوصی توجہ ہے۔وزیر انرجی حماد اظہر نے فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں