جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبیعت سنبھل گئی

سپریم کورٹ کے سینئر جج کو کورونا کے باعث حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اگست 2021 00:14

جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبیعت سنبھل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبیعت سنبھل گئی، سپریم کورٹ کے سینئر جج کو کورونا کے باعث حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کا شکار ہونے والے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتر آئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج کی صحت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کا آکسیجن سیچوریشن لیول نارمل ہو گیا ہے۔ آکسیجن سیچوریشن لیول نارمل ہو جانے کے بعد ڈاکٹرز نے سینئر جج سے سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو گھر جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے کے باوجود جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کچھ وقت ہسپتال میں ہی رہنے پر اصرار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے جج کی سٹی اسکین رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، جبکہ قوت مدافعت میں اضافے کیلئے ادویات بھی اثر نہیں کر رہی تھی۔ بتایا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد سے بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی جس کے بعد ان کا سٹی اسکین کیا گیا۔

اس تمام صورتحال میں پاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر سیت دیگر ڈاکٹرز نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کا معائنہ کیا تھا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ڈاکٹرز کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کو اہل خانہ نے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں ان کا علاج شروع ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے ان کا اور اہلیہ کا گھر پر ہی علاج جاری تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں