وزیراعظم سے ملاقات کیلئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ افسوسناک ہے، فواد چوہدری

بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا،وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 4 اگست 2021 13:09

وزیراعظم سے ملاقات کیلئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کے ان دعوئوں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائیٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہاء پسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments