ایف بی آر کا خودکار رسید تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد مسترد کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 اگست 2021 13:09

ایف بی آر کا خودکار رسید تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد مسترد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ایف بی آر نے خودکار رسید تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر کے مطابق بڑے ریٹیلرز کو خودکار رسید تصدیقی نظام سے منسلک کرنے کے لئے ایف بی آر نے جنرل سیلز ٹیکس آرڈر نمبر 1 جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق خودکار نظام کے تحت بڑے ریٹیلرز کو یکم اگست 2021 سے اس نظام کے ساتھ منسلک کرنے کا سلسلہ جاری ہے،نشاندہی کے بعد اس نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کی فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے،یہ فہرست ہر ماہ اپڈیٹ کی جائے گی، 15 اگست تک خود کار نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے جولائی کے سیلز ٹیکس گوشواروں میں دائر کرنے والے ان پٹ ٹیکس کا 60 فیصد ادا نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں