قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہی: بلاول بھٹو زرداری کا شہدا کو خراج عقیدت

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا ہے، قربانیاں بے مثال ہیں، چیئر مین پیپلزپارٹی کا بیان

بدھ 4 اگست 2021 13:09

قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہی: بلاول بھٹو زرداری کا شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے،دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا ہے، قربانیاں بے مثال ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وباء کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے،محدود وسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمیداریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے، افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں