صدر عارف علوی کاکرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے اظہار ہمدردی

بدھ 4 اگست 2021 13:09

صدر عارف علوی کاکرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے اظہار ہمدردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) صدر عارف علوی نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر مملکت نے شہداء کے ورثا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،صدر مملکت نے کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال کے اہل خانہ سے بات چیت کی،صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ، اہل ِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی ،صدر مملکت نے پسنی میں شہید ہونے والے کیپٹن عفان مسعود کے اہل خانہ سے بھی بات کی،صدر مملکت نے شہید کی خدمات کو خراج تحسین ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں