دہشت گردی سے تحفظ کے لئے ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، شہباز شریف

بدھ 4 اگست 2021 13:12

دہشت گردی سے تحفظ کے لئے ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی داخلی سلامتی کے لاتعداد مسائل سے نمٹنے اور دہشت گردی سے تحفظ کے لئے ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس کے ہزاروں بہادر افسروں اور جوانوں نے مادروطن اور اس میں بسنے والوں کے تحفظ وسلامتی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تمام شہدا کو سلام عقیدت!۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں