سینیٹر فیصل جاوید کی سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا 13 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے، اپنی ٹیم کیساتھ کشمیریوں کے حقوق کیلئے اعلیٰ کردار ادا کریں گے، ٹوئٹ

بدھ 4 اگست 2021 17:32

سینیٹر فیصل جاوید کی سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا 13 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ’الحمدللہ سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں‘۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کے لیے اعلیٰ کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں