وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش

بدھ 4 اگست 2021 20:34

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا  یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ آج کا دن پولیس کے شہدائ کو سلام پیش کرنے کا دن ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جس طرح انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے شہر یوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کی۔پوری پاکستانی قوم ان کے لہو کی مقروض ہے۔آج کا دن پولیس شہدائ کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کہ انہوں نے ایسے سپوت پیدا کئے جو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں قربان ہوگئے۔سلام پولیس!۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں