حکومت نے کاٹن کی ابتدائی قیمت کی منظوری دے دی

اگر قیمتیں 5000روپے فی من سے نیچے آتی ہیں توانٹرونشن کی پالیسی کو اکٹیویٹ کیا جائے گا،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی سید فخر امام

بدھ 4 اگست 2021 20:34

حکومت نے کاٹن کی ابتدائی قیمت کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے کاٹن کی ابتدائی قیمت کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ، "اگر قیمتیں 5000روپے فی من سے نیچے آتی ہیں توانٹرونشن کی پالیسی کو اکٹیویٹ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پروکیورمنٹ پرائس امپورٹ پیرٹی پرائس (آئی پی پی) کا 90 فیصد مقرر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ، انہوں نے کہا کہ ، "وزارت ایک 'کاٹن پرائس ریویو کمیٹی' تشکیل دے گی جو ملک میں کپاس کی قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی ٹی سی پی کو ہدایت کرے گی کہ اگر قیمتیں گریں تو خریداری شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی پی ابتدائی طور پر 200،000 کاٹن بیلز خریدے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کسان اس خریداری سے براہ راست مستفید ہوں۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس سے ملک میں کپاس کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کپاس کی بحالی کے پروگرام پر کام کر رہی ہے جسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کپاس کے لیے خاص طور پر کپاس کے بیج اور کیڑے مار ادویات کے ساتھ ساتھ جننگ ٹیکنالوجی کو جدید بنانا ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں