محرم الحرام ،حکومت نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی تقریبات ایک ہفتہ کیلئے موخر کر دی ہیں،فواد چودھری

جمعرات 5 اگست 2021 19:10

محرم الحرام ،حکومت نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی تقریبات ایک ہفتہ کیلئے موخر کر دی ہیں،فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی تقریبات محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر ایک ہفتہ کیلئے موخر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی تقریبات محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر ایک ہفتہ کیلئے موخر کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں جنہیں ایک ہفتہ کے لئے موخر کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں