پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی.اسدعمر
آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاﺅ آرہا ہے .وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم جمعرات 16 ستمبر 2021 16:46
(جاری ہے)
صحافی نے سوال کیا کہ کیا ڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاﺅ آنا چاہیئے. انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیئے ہم نے کہا کہ پاکستان میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے. اسد عمر نے کہا کہ اگر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیئے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں ہیں اس سے قبل سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے زیادہ تر منصوبے بجلی کے لگے جو پورے پاکستان کو جاتی ہے. انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم جنوبی بلوچستان کی ترقی پر 560 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، بلوچستان میں تعلیم اور آئی ٹی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں. اسد عمر نے کہا کہ آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں منصوبہ لانے کے لیے 31 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے، 31 مارچ کے بعد کوئی ترقیاتی منصوبہ قومی اقتصادی کونسل کو نہیں جائے گا . اس موقع پر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں ہائی وے بنا کر اسے موٹر وے کا نام دے دیا جاتا ہے جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ کراچی تا چمن موٹر وے کی منظوری ہو چکی ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنے گی وفاقی وزیر نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ ایران سے اضافی بجلی درآمد کی منظوری ہوئی جسے گوادر نیشنل گرڈ سے منسلک کریں گے.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر ..
نیکٹا اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے ’’ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز‘‘ ..
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل