گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے جاپانی سفیر کی ملاقات

پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:13

ٴْاسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر (Mr Kuninori Matsuda) نے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ضروری ہے کہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کوویڈنائنٹین کے دوران ،جاپان کی انسان دوستی اور دیگر ممالک کی معاونت لائقِ تحسین ہیں گورنر ظہور آغا نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں اور موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پٴْرعزم ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں