صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین ، فلپو گرانڈی کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

افغانستان کو انسانی اور معاشی امداد کی اشد ضرورت ، عالمی برادری مدد کرے ، طویل جنگ نے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ، عالمی برادری تنہا نہ چھوڑے ، عارف علوی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین ، فلپو گرانڈی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ افغانستان کو انسانی اور معاشی امداد کی اشد ضرورت ، عالمی برادری مدد کرے ، طویل جنگ نے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ، عالمی برادری تنہا نہ چھوڑے ۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری افغانستان کے عوام کو معاشی اور انسانی امداد جاری رکھے ، پاکستان نے افغانستان میں امن کے فروغ اور تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں سے 35 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ، دنیا افغانستان میں امن کے فروغ ، 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے فلپپو گرانڈی کو افغانستان کو پاکستان کی جانب سے دی گئی حالیہ انسانی امداد اور طبی سامان کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر مملکت نے افغانستان سے بین الاقوامی تنظیموں ، سفارتی مشنز کے اراکین کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں