سیلز ٹیکس امور پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے از حد ضروری ہے، شوکت ترین

وفاق اور وفاق کی اکائیوں کے درمیان ٹیکس امور پر موثر تعاون ہونا چاہئے،اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس امور پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے از حد ضروری ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ سیلز ٹیکس امور پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے از حد ضروری ہے، وفاق اور وفاق کی اکائیوں کے درمیان ٹیکس امور پر موثر تعاون ہونا چاہئے، ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے جی ایس ٹی امور پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ،ایف بی آر اور صوبائی وزراء خزانہ نے ریستوران، ٹرانسپورٹیشن، ٹول اور تعمیرات کی ٹیکسیشن پر آراء دیں،اکتوبر سے رائج ہونیوالی سنگل پورٹل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ایف بی آر کو صوبوں سے مشاورت کرکے سٹینڈر انکم ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں کو ریستورانوں سے ٹیکس وصولی جاری رکھنے کی اجازت دی ۔ اعلامیہ کے مطابق ٹول مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس وصولی وفاق حاصل کرے گی، ٹرانسپورٹیشن بزنس پر ٹیکسز صوبوں کا اختیار ہوگا، ،تعمیرات پر ٹیکسز اور آپریشنل معاملات کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں