چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کے مشترکہ مفادات سے ہم آہنگ ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برا ئے سی پیک اتھارٹی خالد منصور

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:03

چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کے مشترکہ مفادات سے ہم آہنگ ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برا ئے  سی پیک اتھارٹی خالد منصور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کی ترقی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے مشترکہ مفادات سے ہم آہنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس مرحلے میں ہم زراعت، ٹیکسٹائل، دوا سازی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں خصوصی اقتصادی زونز میں آکر کام کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کو مدعو کریں گے۔اس سے پاکستان میں صنعتی و مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ افغانستان کو مشترکہ ترقی کا موقع ملے گا۔ 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر و ترقی کے سلسلے کوآگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں