ْ ملک بھر میں مزید 68افراد چل بسے ، تیرہ ہزار سے زائد افراد شفایاب ،2928نئے کیسز رپورٹ ہوئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:14

ْ ملک بھر میں مزید 68افراد چل بسے ، تیرہ ہزار سے زائد افراد شفایاب ،2928نئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا، گزشتہ گھنٹوں میں مزید 68افراد چل بسے ، تیرہ ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 928 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 13 ہزار 716 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 08 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 72 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 65 ہزار 725 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 25 ہزار 952 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 9 ہزار 820 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 567 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 257 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 48 ہزار 658 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 224 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 423 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 345 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 391 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 354 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 720 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 895 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 628 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 728 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 707 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments