ملک میں واضح طور پر ڈالر کا بحران ہے، حکومت کی جانب سے سوالات کا کوئی سنجیدہ جواب نہیں مل رہا، شیری رحمن

ہم افغان تجارت کو فنڈ دے رہے ہیں تو اس کی بھی وضاحت کرنی ہوگی، ابھی تباہی سرکار کی ترجمانوں کی فوج خاموش کیوں ہی ، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:36

ملک میں واضح طور پر ڈالر کا بحران ہے، حکومت کی جانب سے سوالات کا کوئی سنجیدہ جواب نہیں مل رہا، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک میں واضح طور پر ڈالر کا بحران ہے، حکومت کی جانب سے سوالات کا کوئی سنجیدہ جواب نہیں مل رہا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈالر 170.6 روپے کا ہو گیا تھا جو ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے، حکومت کی طرف سے اس اہم معاملے پر خاموشی کیوں ہی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملک کی ہر مالی لین دین کو متاثر کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب روپیہ غیر مستحکم ہو تو حکومت کو مارکیٹ/کاروبار کو تسلی دینے کے لئے کچھ کہنا ہوتا ہے، 3 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارا اس بحران کی وجہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ پاکستان اب گندم/چینی بھی درآمد کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیوں نہیں ہو رہا تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روپے کی قدر سے جوڑنے کی وضاحت کافی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھی لیکن روپے کی قدر اس طرح نہیں گری تھی، اگر ہم افغان تجارت کو فنڈ دے رہے ہیں تو اس کی بھی وضاحت کرنی ہوگی، ابھی تباہی سرکار کی ترجمانوں کی فوج خاموش کیوں ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں